بلدیاتی الیکشن: کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل‘ سینکڑوں درخواستیں مسترد

بلدیاتی الیکشن: کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل‘ سینکڑوں درخواستیں مسترد

ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلع ملتان کے 54 ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے اور اپنے اپنے دفاتر کے باہر لسٹیں آویزاں کردی ہیں جبکہ سینکڑوں درخواستیں مختلف اعتراضات پر مسترد کر دی گئی ہیں شیڈول کے مطابق 6 جنوری سے مسترد ہونے والی درخواستوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی ان اپیلوں پر 8 سے 11 جنوری تک فیصلہ ہو گا 12 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے زیادہ تر امیدواروں کے کاغذات کم عمری‘ متعلقہ حلقہ اور وارڈز میں ووٹ کا اندراج نہ ہونے قومی شناختی کارڈ نہ ہونے اور تصدیق و تائید کنندہ کی غیر موجودگی وغیرہ کی وجوہات کے باعث کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔