پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہو ہے‘ ہمیشہ قائم رہے گا

پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہو ہے‘ ہمیشہ قائم رہے گا

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایجوکشنسٹس اینڈ سوشل سائنٹسٹس فورم کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ڈائیلاگ بنعنوان پاکستان میرا وجود سے اظہار خیال کرتے ہوئے عنایت علی قریشی‘ محمد علی رضوی‘ را¶ عمر حیات‘ امیر اللہ شیخ‘ شاہد خان‘ ساجد جمیل‘ محمد رمضان‘ محمد شہزاد‘ فیضان علی قریشی‘ فہیم اختر‘ صباءدانش رضوی‘ جیا علی‘ عیشا علی‘ طلحہ جمیل نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی و نظریاتی مملکت ہے جس کا قیام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وقوع پذیر ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہو ہے۔ اگر کسی دشمن یا ہندو بنیے نے اس کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو جان نثاران وطن اس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ بھی نہیں کریں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ایجوکیشنسٹس اور سوشل سائنٹسٹس کو چاہئے کہ وہ نسل نو میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ان کی ذہنی آبیاری کریں اور ان میں نظریہ پاکستان کو فروغ دیں۔ فورم کے زیراہتمام عید ملن کی تقریب و عالمی یون نوجوانان اور آزادی پاکستان کے حوالے سے سیمینار 12اگست 2013کو منعقد ہو گا۔