میپکو کی نااہلی کیخلاف نیو شاہ شمس کالونی کے مکینوں کا مظاہرہ

میپکو کی نااہلی کیخلاف نیو شاہ شمس کالونی کے مکینوں کا مظاہرہ

ملتان (نامہ نگار خصوصی) ممتاز آباد کے علاقہ نیو شاہ شمس کالونی کے مکینوں نے میپکو کی نااہلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ہا¶سنگ سوسائٹی کے نائب صدر حاجی یاسین چودھری نے کی اس موقع پر حاجی گلزار احمد‘ عاصم مدنی‘ ثاقب شیخ‘ محمد انور‘ محمد رمضان‘ آصف رحمانی ‘محمد شہباز‘ مرید حسین‘ محمد احسن و دیگر موجود تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں بارش کی وجہ سے نیو شاہ شمس کالونی میں کئی کھمبے ٹیڑھے ہو چکے ہیں اور بجلی کے کھمبوں کے ٹیڑھے ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکام بالا کو بار بار درخواستیں دی گئیں لیکن مسئلہ حل نہیں کیا گیا اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو واپڈا دفتر کا گھیرا¶ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔