لیگی کارکنوں کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے: میاں غلام حسین

لیگی کارکنوں کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے: میاں غلام حسین

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر میں نوجوان کارکنوں کو تحصیل و ضلع کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور عیدالفطر کے بعد نوجوان کارکنوں کو بھی ضلعی محکموں میں ذمہ داریاں دئے جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر شبیر چوہان سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ بن کر اپنا کردار ادا کریں اور وہ وقت دور نہیں جب ملک ترقی‘ خوشحالی اور امن کے دور کی طرف رواں دواں ہو گا۔