غازی آباد میں ناقص سیوریج نظام‘ گھروں میں پانی داخل‘ واسا حکام نے چپ سادھ لی

غازی آباد میں ناقص سیوریج نظام‘ گھروں میں پانی داخل‘ واسا حکام نے چپ سادھ لی

ملتان (خاتون رپورٹر) العطاءکالونی عقب سائنس کالج چاہ کوڑے والا غازی آباد میں واسا کے ناقص سسٹم کے باعث گٹروں کا بند رہنا معمول بن گیا۔ واسا حکام نے کبھی علاقے کی خبر لی نہ کوئی گٹر کھولنے آیا۔ اہل علاقہ نے نوائے وقت کو بتایا بارشوں کے موسم میں ہر گھر گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ عام دنوں میں نشیبی گھروں میں خواتین خود بالٹیوں سے گندہ پانی گھروں سے نکالتی ہیں واسا والوں نے کبھی علاقے میں ڈسپوزل پمپ نہیں چلایا۔ معصوم بچے برسات کے موسم میں وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ گٹر ابلن سے بدبو دار پانی میں سانس لینا محال نظر آتا ہے جبکہ مکین واسا کو بل بھی باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں انہوں نے واسا کے اعلیٰ حکام سے علاقے میں ناقص سیوریج سسٹم ترجیحی بنیادوں پر درست کر کے انہیں وبائی امراض سے بچایا جائے۔