عمران خان کو سزا سنائی گئی تو لاکھوں نوجوان سڑکوں پر نکلیں گے

عمران خان کو سزا سنائی گئی تو لاکھوں نوجوان سڑکوں پر نکلیں گے

ملتان (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی نے گزشتہ روز پارٹی رہنما¶ں اور کارکنوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی ‘ نفیس احمد انصاری‘ سعید احمد قریشی ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ‘ محمد سلیم بخاری و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں تبدیلی نہ کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد کی ہے جبکہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے توہین عدالت کے کیس میں عمران خان کو ملوث کرنا مقتدر اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے عمران خان انصاف کے معاملے اپنی ذات کو بچانے کے لئے عوام کے مینڈیٹ کا سودا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی گئی تو پاکستان کے لاکھوں نوجوان سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنے قائد کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف تاریخ ساز احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔