عدلیہ کے احترام کے دعویداروں نے عدلیہ کیخلاف بولنا شروع کر دیا

عدلیہ کے احترام کے دعویداروں نے عدلیہ کیخلاف بولنا شروع کر دیا

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سٹی صدر رانا شاہدالحسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کے احترام کے دعویداروں نے عدلیہ کے خلاف بولنا شروع کر دیا ہے عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ پوری قوم ان کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما عبدالغفار جی ایم کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمداﷲ خان‘ اختر شیرازی‘ عامر شاہ‘ شیخ عمران و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگعوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے اور بہت جلد ملتان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا۔