زراعت افسران و انتظامیہ کیخلاف انجمن مزارعین کا احتجاجی مظاہرہ

زراعت افسران و انتظامیہ کیخلاف انجمن مزارعین کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (خبر نگار خصوصی) انجمن مزارعین پنجاب کے زیراہتمام فارم پرانا شجاع آباد روڈ پر زراعت افسران و انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت انجمن مزارعین پنجاب کے صدر مہر غلام عباس سیال نے کی اس موقع پر مہر شریف سیال‘ مہر وزیر سیال‘ ملک ممتاز کھوکھر‘ سرفراز لاٹی‘ ولی محمد و دیگر مزارعین کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے یونیورسٹی کے نام پر مزید مزارعین کو ان کے سر کی چھت چھیننے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے مالکانہ حقوق دینے کے لئے احکامات بھی جاری کئے آئے روز زراعت افسان پولیس کے ذریعہ غریب مزارعین کو ہراساں و پریشان کر رہے ہیں اگر انہیں گھر سے بے گھر کیا گیا تو ہم اجتماعی خودسوزیوں پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں مالکانہ حقوق دینے کے لئے از خود نوٹس لیں۔