بودلہ ٹاﺅن میں انتظامیہ کا بغیر نوٹس آپریشن ‘ درجنوں مکانات اور دکانیں مسمار ‘ متاثرین سراپا احتجاج

بودلہ ٹاﺅن میں انتظامیہ کا بغیر نوٹس آپریشن ‘ درجنوں مکانات اور دکانیں مسمار ‘ متاثرین سراپا احتجاج

ملتان (جنرل رپورٹر) شاہ رکن عالم ٹا¶ن کے علاقے بودلہ ٹا¶ن میں مقیم درجنوں گھر اور دکانیں بغیر نوٹس ٹا¶ن عملے اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سعدیہ مہر تحصیلدار غلام مصطفیٰ گجر عملے اور پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر روزہ دار خواتین بچوں اور باپردہ خواتین کو زبردستی گھروں سے اور تاجروں کو دوکانوں سے نکال کر درجنوں گھر اور دوکانیں مسمار کر دیں جبکہ مداخلت کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کر کے بعد میں چھوڑ دیا گیا ۔جس پر صدر انجمن تاجران قاری حسنین گیلانی کی قیادت میں متاثرین نے خواتین اور بچوں کے ہمرا ہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرین نے ڈی سی او سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بغیر نوٹس غیر قانونی طور پر عیدالفطر کے قریب خواتین بچوں کو اور تاجروں کو بے روزگار اور بے گھر کر کے بہت بڑا ظلم کیا گیا ہے۔ انہوںنے اعلان کیا ہے اگر انصاف نہ کیا گیا تو یہ متاثرین عیدالفطر کے روز ڈی سی او ہا¶س کے سامنے روڈ بلاک کر کے نماز عید ادا کریں گے۔