یوسف کی پیروی نہیں کروں گا‘کرکٹ کو عروج پر چھوڑ دونگا:یونس خان

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بارے قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عروج پر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے یونس خان نے کہا کہ ان کا محمد یوسف کی تقلید کرنے کا کوئی ارادہ نہیں جو اس ہفتے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔