میڈیکل مشینری آتے ہی کڈنی سنٹر کو فنگشنل کر دیا جائے گا: گلزارشاہ

میڈیکل مشینری آتے ہی کڈنی سنٹر کو فنگشنل کر دیا جائے گا: گلزارشاہ

ملتان (وقائع نگارخصوصی) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان سیدگلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ کڈنی سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور میڈیکل مشینری کے آتے ہی اسے فنگشنل کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخارقریشی نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے لئے صوبائی سیکرٹری ہیلتھ نے فنڈز کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔ 316ملین روپے اگر فوری فراہم کر دئے جائیں تو ہم او پی ڈی‘ ڈائیلسز سنٹر‘ نرسنگ سکول‘ پیرامیڈیکل ٹریننگ سنٹر‘ ٹراما سنٹر‘ لیتھوٹرپسی شروع کر سکتے ہیں۔ کڈنی سنٹر کے دورے کے موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد بخاری‘ اے سی سٹی سعدیہ مہر‘ ای ڈی او زراعت سردار اکبرعلی‘ رانا ظفراقبال‘ زاہد خورشید و دیگر بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔ بعدازاں ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ نے کڈنی سنٹر کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا۔