عقیدہ ختم نبوت پر ایمان دین کا بنیادی تقاضا ہے:مظہر سعید کاظمی

عقیدہ ختم نبوت پر ایمان دین کا بنیادی تقاضا ہے:مظہر سعید کاظمی

ملتان (جنرل رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ دین کا لازمی اور بنیادی تقاضا ہے پوری امت کا اجماع ہے کہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ وہ گزشتہ شب جماعت اہلسنت کے زیراہتمام شاہ رکن عالم کالونی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے 1953کی تحریک ختم نبوت میں علامہ سید ابوالحسنات قادریؒ‘ علامہ عبدالحامد بدایونیؒ‘ مولانا عبدالستار خان نیازیؒ‘ صاحبزادہ سید فیض الحسنؒ‘ صاحبزادہ محمود شاہ گجراتیؒ کی خدمات کو عقیدت پیش کیا اور 1974میں قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے سلسلے میں قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانیؒ اور علامہ عبدالمصطفےٰ الازہری سمیت دیگر علماءکی خدمات کو ناقبل فراموش کارنامہ قرار دیا۔ علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد سب سے پہلے علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ نے پیش کی تھی۔
مظہر سعید کاظمی