سٹی سائنس کالج تعلیمی میدا ن میں انقلاب لا رہا ہے: شاہین شفیق

سٹی سائنس کالج تعلیمی میدا ن میں انقلاب لا رہا ہے: شاہین شفیق

ملتان(لیڈی رپورٹر) ممبرقومی اسمبلی مسز شاہین شفیق نے کہا ہے کہ سٹی کالج سائنس آف کامرس وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن پرعمل کرکے تعلیمی میدان میں انقلاب لا رہا ہے اس کا منہ بولتا ثبوت انٹرکے امتحانات میں سٹی کالج گرلز برانچ کی فرحین فاطمہ نے ملتان بورڈ میں اوورآل اورپورے پنجاب کے تعلیمی بورڈ میں پری میڈیکل میں ٹاپ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹی کالج گرلز برانچ میں طالبات کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد حسین آزاد نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کریں اس موقعہ پرکالج کی جانب سے فرحین فاطمہ کو انٹرکے امتحان میں ٹاپ کرنے پر کار دی گئی اس موقعہ پرپرنسپل پروفیسر سید ندیم احمد نے کہا کہ ادارہ ہٰذا طالبات کی بھرپورمعاونت کرتا رہے گا اس موقعہ پرطالبات نے ٹیبلوز خاکے اور ڈرامے بھی پیش کئے ڈائریکٹرکالج سید وصی احمد وحید چودھری ندیم قریشی مسز ندیم مسز وصی اور فرحین کے والدین نے شرکت کی۔
 شاہین شفیق