افراسیاب کی خواجہ علقمہ سے ملاقات‘ بنگلہ دیش اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر گفتگو

افراسیاب کی خواجہ علقمہ سے ملاقات‘ بنگلہ دیش اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر گفتگو

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر افراسیاب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ہائی کمشنر افراسیاب نے چین‘ پاکستان‘ انڈیا اور امریکہ کی تہذیب اور ان ممالک کے تعلقات کے حوالے سے اپنی تصنیف انسائیکلوپیڈیا وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کو پیش کی اور بتایا کہ 10ہزار سے زائد کتابوں‘ میگزین‘ نیوز پیپرز کے مطالعہ کے بعد انسائیکلوپیڈیا تیار کرنے میں مدد حاصل ہوئی اور مسرت کی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا‘ امریکہ‘ لندن‘ سنگاپور‘ یمن اور دیگرممالک کی یونیورسٹیوں کی لائبریریوں میں میری انسائیکلوپیڈیا موجود ہے اور میرے لئے فخر کی بات ہے کہ پاکستان بھر میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں انسائیکلوپیڈیا پیش کی ہے۔ وائس چانسلر نے افراسیاب کی کاوش کو بے حد سراہا اور ان کی زکریا یونیورسٹی کے لئے جذبات کی قدر کی اور جلد ہی انہیں خصوصی لیکچر کے لئے مدعوکرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر حمیرہ دستی‘ ڈاکٹر عذرا اصغر‘ ڈاکٹر محمد فاروق‘ ڈاکٹر شفیق بھٹی‘ ڈاکٹر فاروق زین بھی موجود تھے۔
پاکستانی ہائی کمشنر