پرانا شجاع آباد روڈ توسیعی منصوبے کی زد میں آنے والی عمارتوں کا انہدام جاری

پرانا شجاع آباد روڈ توسیعی منصوبے کی زد میں آنے والی عمارتوں کا انہدام جاری

ملتان (جنرل رپورٹر) محکمہ ہائی وے لینڈ ایکوزیشن ملتان نے پرانا شجاع آباد روڈ توسیعی منصوبے کے متاثرین کو ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے لینڈ ایکوزیشن کی جانب سے روڈکے دائیں طرف کے متاثرین کو دو سال قبل ہی ادائیگی کر دی گئی تھی تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث روڈ کے بائیں طرف اراضی متاثرین کی ادائیگی روک دی گئی تھی اس صورتحال میں اہلیان علاقہ میں سے چند افراد نے اپنی عمارتیں گرانے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث سیفل پلازہ تا ناگ شاہ بائی پاس روڈ کی تعمیر تعطل کا شکار ہو کر رہ گئی تھی حکومت کی جانب سے 42 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہونے کے بعد متاثرین کو ادائیگیوں سمیت توسیع میں آنے والی عمارتوں کے انہدام کا کام بھی تیزی سے جاری ہے لینڈ ایکوزیشن ذرائع کے مطابق توسیع روڈ کے آڑے آنے والی عمارتوں کے مالکان کو موقعہ پر ہی ادائیگی کی جا رہی ہے تاکہ جلد ازجلد پرانا شجاع آباد روڈ بمعہ سروس روڈز کے منصوبے کو مکمل کیا جا سکے۔