پاکستان واپڈا نے فاطمہ جناح گولڈ کپ خواتین ہاکی ٹائٹل نام کر لیا

پاکستان واپڈا نے فاطمہ جناح گولڈ کپ خواتین ہاکی ٹائٹل نام کر لیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ‘امیدجواں اور شعور ترقیاتی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تیسرے آل پاکستان فاطمہ جناح گولڈ کپ وومن ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل معرکہ پاکستان واپڈا نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 گول سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ ملتان ڈسٹرکٹ ہاکی گرا¶نڈ میں کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا دونوں ٹیموں کی کھلاڑی ایک دوسرے پر یکے بعد دیگر ے حملے کرتی رہیں تاہم پاکستان واپڈا کی جانب سے عذرا‘ امبرین اور کلثوم نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو واضح برتری دلائی جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے حنا پرویز اور رانیزہ نے گول کر کے برتری ختم کرنے میں ناکام رہی۔ مہمان خصوصی ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سابق ایم این اے بیگم نسیم چوہدری‘ نوشین ملک‘ ڈی او سپورٹس چوہدری محمد صدیق‘ کامران شریف چوہدری ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران‘ حامد چوہدری‘ امان اﷲ‘ عبدالسعید‘ محمد جمیل‘ عبدالصبور ودیگر انکے ہمراہ تھے۔