قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑادیں

قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑادیں

ملتان (جنرل رپورٹر) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملتان سمیت ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف ایکسائز سکواڈ اور پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈا¶ن کے باوجود قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بعض اہلکار قانون کی پامالی کرنے میں مصروف ہیں جو شہریوں کو قانون شکنی کی ترغیب دینے کے مترادف ہے جبکہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ وینز کی بڑی تعداد قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی ہے شہر بھر میں دندناتی یہ گاڑیاں پاسنگ روٹس‘ غیر قانونی ہارن سمیت تمام قواعد و ضوابط سے بالا تر ہیں جس کے باعث حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن قانون نافذ کرنیوالے اعلیٰ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ڈی سی او ملتان اور آر پی او ملتان نیشنل ایکشن پلان پر یقینی عملدرآمد کرانے کے لئے قانون شکنی کے مرتکب عناصر کے خلاف اقدامات کا آغاز اپنے اداروں سے کریں تاکہ قانون کی حقیقی رٹ کا احساس اجاگر ہو اور عام شہری بھی قانون کا احترام کریں۔