حضرت شاہ شمسؒ کا عرس اختتام پذیر ‘ اولیاءکی تعلیمات مشعل راہ ہیں: احسان قریشی

حضرت شاہ شمسؒ کا عرس اختتام پذیر ‘ اولیاءکی تعلیمات مشعل راہ ہیں: احسان قریشی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) حضرت شمسؒ کے 764 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں معاون سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمسؒ مخدوم سید طارق عباس شمسی محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام سابق صوبائی وزیر اوقاف اور رکن صوبائی اسمبلی احسان الدین قریشی اور مخدوم زاہد حسین شمسی نے الگ الگ مختلف اوقات میں اختتامی دعا کرائی اختتامی تقریب سے سابق صوبائی وزیر احسان الدین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ہوجائیں تو کوئی دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا آج ہم اولیاءکی تعلیمات کو بھلا بیٹھے جس کی وجہ سے دشمن ہمیں کمزور سمجھ رہا ہے اولیاءکرام کی تعلیمات مارے لئے مشعل راہ ہیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمود الحسن قریشی ایس ایس پی موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس چودھری غلام جعفر ایاز الحسن گیلانی‘ علماءکرام اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کی دستار بندی کی گئی ۔ زائرین کی واپسی شروع ہوگئی۔