جدید بنکاری نظام نے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا:خواجہ علقمہ

جدید بنکاری نظام نے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا:خواجہ علقمہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی نے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی نے بنکنگ اور انڈسٹری کے باہمی رابطہ اور تعلق کے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ نصاب تشکیل دیا ہے جس کے ذریعے یونیورسٹی گریجوایٹس کو اس صدی کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کا موقع ملے گا اکیسویں صدی کے بنکاری کے جس نئے دور کا آغاز ہوا اس نے صنعتی نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفلاح انسٹیٹیوٹ آف بنکنگ اینڈ فنانس کے زیراہتمام جناح آڈیٹوریم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان تھا ”ٹیکنالوجی میں جدت کس طرح پاکستان کی فرم کی کارکردگی پر اثرانداز ہو رہی ہے“ انہوں نے تخلیقی ماحول اور مربوط تعلیمی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور الفلاح بنکنگ انسٹیٹیوٹ کو یونیورسٹی میںشاندار اضافہ قرار دیا ڈائریکٹرالفلاح انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ اس خطے میں تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے یہاں کے فارغ التحصیل طلباءو طالبات پاکستان اور پاکستان سے باہر اعلیٰ عہدوں پر فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں مسٹر قاسم نواز ایم ڈی سٹیٹ بنک کراچی نے کہا کہ الفلاح انسٹیٹیوٹ اس خطے میں اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ماحول دیکر تعلیمی اقدار میں اضافے کا باعث بن رہا ہے زکریا یونیورسٹی کی ترقی ٹیکنالوجی کے فرو غ کے لئے سٹیٹ بنک بھرپور مدد فراہم کرے گا کانفرنس سے معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی ڈاکٹر ابوذر واجدی میاں اقبال حسن ملک عطا اللہ ذکریا ظفر اللہ چیف منیجر سٹیٹ بنک ملتان ملک اشرف اعوان نے بھی خطاب کیا۔