تمام صوبوں کو شہباز شریف کی ترقیاتی کامیابیوں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے: گورنر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام سے استفادہ کیلئے ٹیم پنجاب بھجوائیں گے: قائم علی شاہ

تمام صوبوں کو شہباز شریف کی ترقیاتی کامیابیوں  سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے: گورنر سندھ  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام سے استفادہ کیلئے ٹیم پنجاب بھجوائیں گے: قائم علی شاہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر سندھ عشرت العباد نے ملاقات کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ عوامی فلاح کے میگاپراجیکٹس کی مقررہ مدت سے بھی پہلے تکمیل کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ بلاشبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتھک اور محنتی رہنما ہیں اور تمام صوبوں کو وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ترقیاتی کامیابیوں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب کے شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام قابل تعریف ہے، ہم اس نظام سے استفادہ کیلئے سندھ سے حکام اور ماہرین کی ٹیم پنجاب بھجوائیں گے۔