باوا صفرا روڈ کی بندش کیخلاف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

باوا صفرا روڈ کی بندش کیخلاف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سپیشل رپورٹر) باوا صفرا روڈ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آئے روز مختلف ایام میں روڈ بند ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت یوتھ ونگ کے رہنما طارق امیر عباسی اور سیاسی رہنما اشرف قریشی نے کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دربار عالیہ حضرت شاہ شمسؒ پر آئے روز تقریبات کی وجہ سے روڈ بند رہتا ہے اور اب عرس کے ایام میں بھی یہی حالت ہے اس سلسلے میں ملتان انتظامیہ میں نوٹس لے۔