اولیا ءاﷲ کے مزارات رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں ، مخدوم طارق عباس شمسی

اولیا ءاﷲ کے مزارات رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں ، مخدوم طارق عباس شمسی

ملتان ( نامہ نگار خصوصی ) معاون سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمسؒ مخدوم سید طارق عباس شمسی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند دین اسلام کی ترویج کے لئے حضرت شاہ شمس ؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ کا شمار ان چند ہستیوں میں ہوتا ہے جن کے باعث برصغیر میں اسلام کی تعلیمات عام ہوئیں ایسی ہستیوں کے مزارات رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں جہاں آنے والے عقیدت مندوں کو روحانی ظاہری اور قلبی سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ شمسی ؒ سبزواری کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں منعقدہ حضرت شاہ شمسی سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمانان گرامی ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری ، سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری ، میاں عامر محمود نقشبندی ، سید شوکت شاہ بخاری ، ڈاکٹر سید تراب رضا بخاری ، امیر اللہ شیخ اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ حضرت شاہ شمسؒ نے اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا ۔ نوید ہاشمی ، پیر جمیل شاہ ایڈووکیٹ ، سید محمد علی رضوی ، سید آصف رضا گردیزی ، رشید خان ، فہد قتالپوری ، سجاد ملک، عیسیٰ بھٹہ ، ملک اعجاز حسین سومرو ، الحاج غلام حسین بھٹہ اور اعجاز حسین آرائیں ، محمد شریف قریشی نے بھی خطاب کیا ۔