ہیلتھ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کا قیام

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے شہریوں کے صحت کے مسائل کے حل کیلئے ہیلتھ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہ۔ جس کی منظوری محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے دیدی ہے۔ فاﺅنڈیشن کا مرکزی دفیتر حبیب اللہ روڈ چوک گڑھی شاہو میں قائم کیا گیا ہے۔ مرکزمی عہدیداروں میں صدر شوکت علی، سینئر نائب صدر اطف شہزاد، نائب صدر فیصل صادق، جنرل سیکرٹری عمران بٹ، جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم، فنانس سیکرٹری سعادت علی، سیکرٹری اطلاعات خرم پراچہ جبکہ ایگزیکٹو ارکان میں نبیلہ ناز اور ڈاکٹر شاہین لطیف شامل ہیں۔