گریڈ 17 کے کنٹریکٹ ملازمین کا بھی وزیراعلیٰ سے ریگولر کرنے کا مطالبہ

لاہور (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے گریڈ 16 تک کے کنٹریکٹ سرکاری ملازمین کو ریگولر کرنے کے اعلان کے بعد گریڈ 17 میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے نظرانداز کیوں کیا گیا ہے۔ پی اینڈ ڈی جنگلات‘ فشریز‘ ہیلتھ‘ پبلک ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے محکموں میں عرصہ دراز سے درجنوں ایسے کنٹریکٹ ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں جو 2004ءکی کنٹریکٹ ریکورٹمنٹ پالیسی کے تحت رائج الوقت سلیکشن بورڈ و کمیٹیز کے ذریعے بھرتی ہوئے تھے۔ گریڈ 17 میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ اپنے دور حکومت میں ان پر بھی شفقت کرتے ہوئے ریگولر کریں۔