کسی سیاستدان کو اہلیان رائیونڈ کی تقدیر سے نہیں کھیلنے دینگے: شوکت علی ڈوگر


رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق ایم پی اے سردار شوکت علی ڈوگر نے کہا کہ کسی سیاستدان کو رائے ونڈ کی تقدیر سے مذاق نہیں کرنے دیں گے، قوم کی خوشحالی کی راہ میں حائل سیاستدانوں کوحلقہ سے آﺅٹ کردینے کاوقت آگیا ہے ،یہ شہر ہماری جنت ہے اس کو اجاڑنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتیں گے، رائے ونڈ کے حلقہ کے عوام کو باوقار زندگی گزارنے کے تمام مواقع فراہم کرنا عزم ہے، ایٹمی ملک کے عوام کی طرح آگے بڑھ کرحقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا حساب لیں گے۔