پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی: مجاہد علی اعوان

ہیڈ مرالہ (نامہ نگار) عوام کی بے لوث خدمت پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے اور جس طرح نامساعد حالات اور سازشوں کے باوجود مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر پی پی پی نے غریب عوام کی خدمت کی ہے آئندہ انتخابات میں بھی اپنی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر واضح برتری حاصل کر کے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اور بلا امتیاز عوامی خدمت کا تسلسل جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما ملک مجاہد علی اعوان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن رہنما لیڈر تک عوام کے خادم ہیں۔ ہم نے ہر بار عوام کی عدالت میں فیصلہ کروایا آئندہ الیکشن میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو تاریخی فتح حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی ایم این اے وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان حلقہ کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کر رہی ہیں۔