پروفیسر علی حیدرکو سول ایوارڈ دیا جائے: اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی سفارشات

لاہور (پ ر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پروفیسر علی حیدر اور ان کے بےٹے کے قتل کےس کے سلسلے میں فیصلوں کی سفارشات محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی ہےں جس کے مطابق ڈاکٹر علی حیدر کی قومی خدمات کے پیش نظر انہیں سول ایوارڈ دینے، ان کے نام پر آئی انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور دوران ڈیوٹی کسی بھی ایسے سانحہ کی صورت میں متاثرہ فیکلٹی ممبر کے ایک بچے کے لئے امیر الدین میڈیکل کالج میں سپیشل نشست مخصوص کرنے کے مطالبات شامل ہےں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی زیر صدارت پروفیسر علی حیدر قتل کیس و دیگر معاملات کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر تنویر زبیری‘ ڈاکٹر نائلہ طارق‘ ڈاکٹر عبدالحی‘ ڈاکٹر تنویر انور اور ڈائریکٹر فنانس نے شرکت کی۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب دوہرے قتل کی تفتیش براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سینئر پولیس افسران پر مشتمل ٹیمیں ملزموں کا سراغ لگانے کے لئے کوشاں ہیں۔ صوبائی حکومت مقتول کے اہلخانہ کو تحفظ دےنے کے لئے سکیورٹی فراہم کرے۔