پاہڑیانوالی ڈاکخانہ سے بزرگ پنشنروں کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا

منڈی بہاو¿الدین(نامہ نگار)پاہڑیانوالی ڈاکخانہ سے حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو پنشن کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق جن لوگوں نے اپنی جوانیاں ملک کی حفاظت میں گزاری ہو ان لوگوں کو بڑھاپے کے دوران مہذب معاشروں میں قدرو منزلت کی نظر سے دیکھاجاتا ہے لیکن ہماری سرکاری مشینری ان عظیم لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کی بجائے ان کےلئے تکالیف کا باعث بن گئی ہے پاہڑیانوالی ڈاکخانہ سے قرب و جوار کے سینکڑوں دیہات سے تعلق رکھنے والے حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار پنشن حاصل کرتے ہیں گزشتہ روز بھی دوسو کے قریب پنشنرآئے ہوئے تھے لیکن متعلقہ انچارج پوسٹ آفس کا کہنا تھا کہ اسے منڈی بہاو¿الدین جی پی او سے مطلوبہ کیش نہیں مل رہا جس کی وجہ سے وہ پنشن کی ادائیگی سے قاصر ہے اس سلسلہ میں پتہ چلا ہے کہ منڈی جی پی او میں حال ہی میں تعینات ہونیوالا سینئر پوسٹ ماسٹر کی پنشنروں سے قدرتی عداوت ہے اس کا کہنا ہے کہ پنشنروں کو جتنا ہوسکتا ہے۔ خوار کرو، بوڑھے پنشنروں کا حکومت اور پوسٹ آفس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ پنشن کی بروقت ادائیگی میں رکاوٹ بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔