ملک اکبر علی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیروز والا کے صدر‘ ذوالفقار گورائیہ نائب صدر مقرر

فیروز والا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے ملک اکبر علی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیروز و الا تحصیل کا صدر جبکہ چودھری ذوالفقار احمد گورایہ کو نائب صدر مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں عہدیداروں نے صدر پنجاب چودھری منظور احمد وٹو اور پی پی پی کے رہنما غیور عباس بخاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ وہ پارٹی کے لئے پوری لگن سے کام کریں گے اور اپنے فرائض بھی احسن طریقہ سے ادا کریں گے۔