معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر اہم کردار ادا کر رہا ہے: ملک طاہر سرفراز اعوان

لاہور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب ملک طاہر سرفراز اعوان نے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب کی ویژن کے مطابق اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹا¶ن شپ میں بصارت سے محروم افراد کی خصوصی بحالی و تربیت کے پروگرام کے پہلے مرحلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے- جس میں تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے نابینا افراد میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مخلصانہ کوششوں سے اس تربیتی پائلٹ پروگرام کے تحت 100 نابینا افراد کو مختلف فنی شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ یہاں سے تربیت حاصل کر کے اپنا روزگار خود کما سکیں۔