قوم کو بلاول بھٹو سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں: چودھری غلام عباس

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری غلام عباس نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو ایک اور ذوالفقارعلی بھٹوکی ضرورت ہے۔ قوم کو زرداری اور پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ بلاول بھٹو اپنے نانا اور اپنی ماماکی ارواح کومایوس نہیں کریں گے۔ شعبدہ بازی کرنے سے کوئی ذوالفقار علی بھٹو نہیں بن سکتا۔