فیروز والا: چوری شدہ ٹرانسفارمر کی جگہ نیا نصب نہ ہونے پر شہریوں کا شدید احتجاج

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر واقع کنال پارک آبادی میں 10 روز قبل چوری ہونیوالا بجلی کا ٹرانسفارمر اب تک دوبارہ نصب نہ ہو سکا۔ جس پر شہری واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقہ میں ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔