صرف نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں: رانا فخر مہدی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما و سابق نائب ناظم یونین کونسل کڑیالہ رانا فخر مہدی نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔ عوام کو سہانے خواب دکھا کر اقتدار کے مزے لوٹنے والے لٹیرے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جوریاں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا فخر مہدی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک لاکھ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرکے عوام کے پھر دل جیت لئے ہیں۔ زرداری حکومت نے عوام کو مہنگائی‘ کرپشن‘ لوڈشیڈنگ اور دیگر بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔