شہباز شریف نے اجالا پروگرام کے ذریعے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا: شہزاد نذیر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے اجالا پروگرام کے ذریعے صوبہ میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں نے ملک میں اندھیرے کئے مگر نواز شریف کے ویژن کے مطابق میاں شہباز شریف گھر گھر روشنی کے دیپ جلارہے ہیں، پسماندہ علاقوں کے غریب طلباو طالبات میں سولر لائٹس کی تقسیم شیر شاہ سوری کے کارنامہ سے کم نہیں۔