شاہدرہ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہاور جی ٹی روڈ پر مختلف حادثات میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ برکت ٹاﺅن شاہدرہ کے قریب آٹو رکشہ بے قابو ہو کر جوہڑمیںجا گرا جس کے باعث دو عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائیوں حافظ عمران اور عدنان کو روند ڈالا، جوشو شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کر ادیا۔ اٹاری کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر سعید کو زخمی کر ڈالا۔ کوٹ عبدالمالک ویگن روڈ ڈالہٹرک کے تصادم میں ویگن سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔