سی پی ایس پی کے ای لاگ مانیٹرنگ سے معیار تربیت میں اضافہ ہو گا: خالد مسعود گوندل

لاہور (نیوز رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سنٹر لاہور پر جاری سُپروائزر کی ورکشاپ میں ڈی جی آئی آر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے سی پی ایس پی کے ای لاگ E.Log مانیٹرنگ سسٹم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کی مدد سے شعبہ طب میں مختلف اقسام کے سُپروائزر اپنے زیر تربیت ڈاکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر زیر تربیت ڈاکٹرز کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ای لاگ سسٹم کے نافذ ہونے کے بعد سُپروائزر اور زیر تربیت ڈاکٹرز کے مابین ابلاغیات کے خلاءکا تدارک ہوا ہے جو مستحسن قدم ہے۔ خالد مسعود گوندل نے مزید کہا کہ دیگر ترقی یافتہ ممالک بھی سی پی ایس پی کے ای لاگ سسٹم کے نفاذ کی تقلید چاہتے ہیں جس کے لئے ہم ان ممالک کی رہمنائی بھی کریں گے۔