سیدنا غوث اعظمؒ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے: قاری نصیر احمد

فیروز والا (نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل راوی ٹا¶ن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ قاری نصیر احمد قادری نے کہا کہ سیدناغوث اعظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہمیں اپنی زندگیاں اولیا اﷲ کےنقش قدم کے مطابق بسر کرنی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل شاہدرہ ایریا کے زیر اہتمام جامع مدرسہ قادریہ نصیر العلوم کامران پارک شاہدرہ میں منعقد سیدنا غوث اعظم کانفرنس اور مدرسہ کے طالب علموں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر میاں شبیر حسین‘ پیر خادم حسین شرقپوری‘ مولانا غلام حسین نوری‘ مولانا محمد ریاض چشتی‘ مولانا محمد شعیب اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ قاری نصیر احمد قادری نے کہا کہ قرآن پاک میں وہ تمام کامیابی کے راز پوشیدہ ہیں جن کےلئے انسان ہر وقت پریشان رہتا ہے۔ قرآن پاک سکولوں میں پڑھانے کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ لوگ اس سے آگاہی حاصل کریں۔ پیر خادم حسین نے کہا کہ سیدناغوث اعظم کو صوفیائے کرام میں منفرد اور بلند مقام حاصل ہے۔ میاں شبیر حسین نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کو رہا کیا جائے۔