زرداری ٹولہ انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سرگرداں ہے: آصف شہزاد

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 161کے لیگی رہنماءمیاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی پیروی میں ان کی تقلید کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات کو ڈینگی کے حملہ سے نمٹنے کیلئے کمر بستہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ انتخابات کے نتائج سے مایوس ہوکر انہیں ملتوی کروانے کے لئے سرگرداں ہے۔