حکومت بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن تیز کرے: مجلس وحدت مسلمین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت بلوچستان میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بغیر کسی دباﺅکے تیز کرے۔ رحمان ملک دہشت گردی کے خلاف صرف بیانات نہ دیں بلکہ سکیورٹی فورسز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کیا۔