حکمران اپنی ناکامی کا بوجھ کسی دوسرے پر نہیں ڈال سکتے: شیخ قیصر محمود

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکامی اور بدنامی میں ان کا ہاتھ ہے وہ کسی دوسرے کے کندھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ توانائی بحران فوجی آمر پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا جو پیپلز پارٹی کی مجرمانہ غفلت اور ملی بھگت سے شدید تر ہو گیا توانائی بحران اور بدامنی کے طوفان کا سبب اقتدار کے ایوانوں میں ہونیوالی بدترین کرپشن اور بلیک میلنگ ہے۔