حکمرانوں سے نجات کیلئے بروقت شفاف انتخابات ناگزیر ہیں: عبدالغفار روپڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نااہل حکمران نے ملک کوتباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، ایسے نااہل اورکٹھ اتلی حکمران سے نجات ضروری ہے، یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوںکی کوئی ایسی پالیسی نہیں جس میںملک کو فائدہ پہنچا ہو۔ ایسے حکمرانوںسے جان چھڑانے کے لیے الیکشن بروقت ہونا ضروری ہے، ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، عوام بھوکوں مررہی ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کوپسندیدہ ملک قراردے کرملک کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے، اس سے دوستی کانتیجہ ہے کہ بلوچستان میںعلیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔ ایسے وقت میںدینی وسیاسی جماعتوںکامتحد ہونا ضروری ہو چکا ہے تاکہ ملک کے اندر افراتفری اوردہشت گردی کاخاتمہ ہو سکے۔