تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے: ظفر گوندل

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری ظفراقبال گوندل نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی ٹھنڈی ہوا چل پڑی، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لٹیروں سے قوم کی ایک ایک پائی وصول کرنے کا وقت آگیا۔ پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کااصولی سیاست سے کوئی تعلق نہیں وہ ''وصولی''کی سیاست کر ر ہے ہیں۔ عمران خان کااپنا کوئی ویژن یاا یجنڈا نہیں،وہ پرویزمشرف اورصدرزرداری کے تنخواہ دار ہیں۔