انتخابات میں رائیونڈ مسلم لیگ ن کیلئے گڑھ نہیں گڑھا ثابت ہو گا: عبدالقدیر

رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ اقبال ٹاﺅن کے صدر عبدالقدیر خاں نے کہا کہ جب تک رائے ونڈ شہر کا مقامی رہائشی نوجوان اس حلقہ کا نمائندہ منتخب نہیں ہوجاتا، رائے ونڈ کے مسائل کسی بھی صورت ختم نہیں ہو سکتے۔ رائے ونڈ کی عوام کو ہر بار بڑے بڑے خواب دکھا کر لوٹا گیا ہے، پاکستان میں دوسری بڑی جماعت ہونے کے دعویداروں مسلم لیگیوں نے اپنی دوحکومتوں کے دوران رائے ونڈ کے تاجروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، مسلم لیگ(ن) کا گڑھ اس الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا گڑھا ثابت ہوگا۔