کالجز سے انٹر کی کلاسز ختم کر کے ہائر سیکنڈری سکولوں میں کرانے کا فیصلہ

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر کے کالجوںسے فرسٹ ائراورسیکنڈائر کی کلاسیں ختم کرکے ہائر سیکنڈری سکولوں میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا اوراس سلسلے میں ایجوکیشن کمیشن نے ہائر سیکنڈری سکولوںکی تفصیلات طلب کر لیں۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ بارہ سالہ ایجوکیشن پروگرام سے کوئی طالبعلم انٹر تک تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں جانے پر مجبور نہیں ہوگاکیونکہ پنجاب کے 600 ہائر سیکنڈری سکولوں میں 5 سے 6لاکھ طلبہ طالبات تعلیم حاصل کرسکتے ہیںجبکہ انٹرنیشنل ایجوکیشنل لاءاور نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے مطابق کالجوں میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دینی چاہئے۔