پیپلزپارٹی نے جمہوری روایات کو کبھی پس پشت نہیں ڈالا: ثمینہ گھرکی

 پیپلزپارٹی نے جمہوری روایات کو کبھی پس پشت نہیں ڈالا: ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری روایات کو کبھی پس پشت نہیں ڈالا اور نہ ہی اپنے دور حکومت میں کبھی اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی اور جمہوری سوچ اور بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہے ےہی وجہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انھیں حکومت میں شامل کیا ہے۔