ملکی ترقی کیلئے خواتین فعال کردار ادا کریں: ذکیہ شاہ نواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر اعلی کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ خواتین معاشرتی، سیاسی اور ملکی ترقی میں اہم اور فعال کردار ادا کریں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہماری با صلاحیت خواتین سیاست میں سرگرم اور اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ایک طرف وہ نئی نسل کو پروان چڑھا رہی ہوتی ہیں اور دوسری طرف وہ اپنے گھر کی کفالت کے لئے سرگرم عمل ہوتی ہیں۔