مریم جمیلہ نے گرانقدر خدمات انجام دیں: جماعت اسلامی حلقہ خواتین

لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماو¿ں نے معروف عالمی سکالرمریم جمیلہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی دینی خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین، عائشہ منور، اسسٹنٹ سیکرٹریز عافیہ سرور، حمیرا طارق، کوثر مسعود، دردانہ صدیقی، عائشہ سید، صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن سمیحہ راحیل قاضی، ناظمہ پنجاب سکینہ شاہد، ناظمہ لاہور زبیدہ جبین اور دیگر نے کہا کہ اسلام کی اشاعت وترویج کے لئے مرحومہ نے ساری زندگی استقامت کے ساتھ گزاری اور راہ حق میں پیش آنے والی مشکلات کا صبر اور تحمل کے ساتھ مقابلہ کیا۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے اجر عظیم کی دعا بھی کی۔