شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں الخدمت فانڈیشن کی طرف سے امدادی سامان تقسیم

لاہور (پ ر) الخدمت فا¶نڈیشن نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے شدید بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں 90 لاکھ روپے کی مالیت سے 6 ہزار متاثرہ خاندانوں ونٹر پیکج تقسیم کر دیا۔ ایک ونٹر پیکج میں لحاف، گدا اور تکیہ شامل ہے جو پہلے مرحلے میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن سمیت معززین علاقہ اور متاثرین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے متاثرہ خاندانوں میں وٹر پیکج تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فا¶نڈیشن نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں مستحق اور نادار افراد میں ونٹر پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا اور پہلے مرحلے میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو چنا گیا ہے جہاں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔