حکمران ناکام ہو چکے، فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں: میاں آصف

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہمخیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا کہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ملک میں فوری عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحرانوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی نہیں بلکہ قومی مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔