ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی, آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
ملتان میں آج شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم پانچ مئی تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم کے آٹھ لاکھ گیارہ ہار چارسو گیار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو کے قطرے پلانے کیلئے سو لہ سو ترانوے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت‘ محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری محکموں کا عملہ بھی پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیوں میں شامل ہے۔ ائیر پورٹ اور ریلوے سٹیشن سمیت بس اڈوں پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے فکسڈ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ پولیو ورکز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔